حیدرآباد۔28۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج صبح 3:30کو ضلع اننت پورم کے کوتا چرو علاقہ میں ناندیڈ ۔بنگلور ایکپریس میں آتشزدگی سے 23افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ D1 اے سی کوچ میں پیش آیا۔جس میں جملہ 57افراد سوار تھے۔بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے فوری کئی افراد نے چین کھینچ کر ٹرین سے کود پڑے۔چنانچہ زخزی افراد کو اننت پورم کے دھرماورم اور پوٹا پرتی کے
دواخانو ں میں منتقل کر دیا گیا۔ریلوے عہدیداروں نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ پر وزیر اعظم منموہن سنگھ اور وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مرکز وزیر ریلوے ملکارجنا کھرگے سے فون پر بات چیت کے بعد تحقیقات کا حکم دیا۔ریلوے حکام نے ہیلپ لائن کب بھی تشکیل دی۔ 08022354108, 08022259271, 08022156554, 08022156553